ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سی بی آئی کے عبوری ڈائریکٹر کے طور پر ناگیشور راؤ کی تقرری کو عدلیہ میں چیلنج

سی بی آئی کے عبوری ڈائریکٹر کے طور پر ناگیشور راؤ کی تقرری کو عدلیہ میں چیلنج

Tue, 15 Jan 2019 01:35:40    S.O. News Service

نئی دہلی 14 جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) مرکزی تفتیشی بیورو کے عبوری ڈائریکٹرکے عہد ہ پرایم ناگیشور کی پر تقرری کو چیلنج دیتے ہوئے پیر کو سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی۔ غیر سرکاری تنظیم نے یہ مفاد عامہ کی عرضی دائر کی ہے اور اس میں تفتیشی بیورو کے عبوری ڈائریکٹر کے طور پر ایم ناگیشور راؤ کی تقرری منسوخ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ وکیل پرشانت بھوشن کے ذریعے دائر اس درخواست میں دہلی اسپیشل پولیس اسٹیبلشمنٹ قانون، 1946 کی دفعہ 4 A کے تحت لوک پال اور لوک آیکت قانون، 2013 میں کئی گئی ترمیمی عمل کے مطابق مرکز کو جانچ بیورو کا باقاعدہ ڈائریکٹر مقرر کئے جانے کی ہدایت پر مبنی درخواست دی گئی ہے ۔ 


Share: